عید الضحی کی تعطیلات کے دوران ایچ ایم سی میں کل 2800 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

جمعہ 23 جولائی 2021 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) عید الضحی کی تعطیلات کے دوران ایچ ایم سی میں کل 2800 مریضوں کا معائنہ کیا گیا.کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے خاص انتظامات کی ہدایات دی تھی جبکہ کے ڈیوٹی شیڈول کیمطابق فیکلٹی، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، معاون عملہ اور انتظامی عملے نے اپنی ڈیوٹی مقاماتِ پر بروقت اپنے فرائض سرانجام دی.

(جاری ہے)

اس موقع پر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا.عید الضحی کی تعطیلات کے دوران 2800 مریضوں کو علاج ومعالجے کی فراہمی جاری رہی. علاوہ ازیں 100 بسیار خوری کے مریض لائے گے، 25 سی ٹی سکین، 54 الٹراسانڈ، 300 ایکسریز، 250 رود ٹریفک ایکسیڈنٹز، جبکہ 345 مریضوں کو داخل کیا گیا.ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر اور ڈائریکٹر نرسنگ اول خان خود بھی تمام حالات کا جائزہ لیتے رہیں.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں