محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کارروائی ،تحریک طالبان پاکستان کے 02 اہم دہشت گرفتار

منگل 27 جولائی 2021 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) محکمہ انسداددہشت گردی مردان ریجن نے کارروائی کرکے دودہشت گردوں کوگرفتارکرلیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق نہاد علی عرف یاسر ولد عبدالستار سکنہ قاسم علاقہ تھانہ طورو مردان جو کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 14 دہشت گردی کے مقدمات جبکہ فرہاد علی عرف عبدالرحمن ولد گل نبی سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 04 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

اسڑ خوڑ علاقہ تھانہ چورہ مردان سے گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ڈھائی کلو بارودی مواد بمعہ پرائما کارڈ ،سفیٹی فیوز ،ڈیٹو نیٹر ،02 عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 07 عدد کارتوس اور 6 عدد موبائل فونز مختلف قسم برآمد کرکیجن کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر ، مذکورین بالا دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان محسن قادر گروپ سے ہیںمجرم اشتہاری نہاد علی عرف یاسر کی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 7 ملین مقرر کی ہے جبکہ مجرم اشتہاری فرہاد عرف عبدالرحمن کی بھی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 4 ملین مقرر کی ہے۔ ملزمان کی انٹاروگیشن جاری ہے جن مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں