خیبرپختونخوا میںنویں اورگیارہویں کے امتحانات شروع ہوگئے

منگل 27 جولائی 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) خیبرپختونخوا میںنویں اورگیارہویں کے امتحانات شروع ہوگئے،پشاورسمیت 8 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغازہوگیا۔ اختیاری مضامین میں امتحان 3 اگست تک جاری رہے گا، امتحان میں 6 لاکھ 72 ہزار طلباو طالبات حصہ لے رہے ہیں۔9 ویں کلاس میں 4 لاکھ 15 ہزار 962 اور گیارہویں میں 2لاکھ 56 ہزار 234 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات کیلئے 254 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، وزیرتعلیم شہرام ترکئی کی طلبہ وطالبات کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا،چیئرمین پشاور بورڈ کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں،45 دن کے اندر نتائج کا اعلان کریں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانی ہالوں کے اطراف میں فوٹواسٹیٹ مشین لگانے پر دفعہ 144نافذ، امتحانی ہالز میں موبائل فونز اور دیگر آلات لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا،نقل کرنے والے اور نقل فراہم کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں