محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں خصوصی اجلاس

منگل 27 جولائی 2021 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) محرم الحرام کے پر امن انعقاد کی خاطر تمام امام بارگاہوں اور حساس مساجد کی از سر نو سکیورٹی الرٹ کرانے کا فیصلہ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کی خاطر مختلف اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کیا جائے، محرم جلوس، مجالس کے روٹس اور دیگر تقریبات کی خاطر بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں سے رابطہ قائم کیا جائے، ہوٹلوں اور سرائے میں قیام پذیر افراد کی کڑی نگرانی سمیت محرم کے دوران اسلحہ ساز فیکٹریوں اور دکانوں کی بندش کو یقینی بنایا جائے، محرم الحرام کے دوران افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے پر پابندی جبکہ نواحی علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے ساتھ ساتھ شہر میں داخل ہونے والے تمام مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری، ماضی کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے پرامن انعقاد کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں میٹنگ کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک محمد سعد شہید پولیس لائن میں ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی کی سربراہی میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرر سٹاف نے شرکت کیاس موقع پر ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی نے واضح کیا کہ محرم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے تمام امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر اہم مذہبی اور حساس مقامات کی ازسر نو سکیورٹی ا?ڈٹ کرانے اور سفارشات کی روشنی میں سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی، انہوں نے تمام جلوسوں اور مجالس روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کے ذریعے سویپنگ کرانے سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی بھی ہدایت کی، محرم کے دوران اسلحہ ساز فیکٹریوں اور دکانوں کو بند رکھنے جبکہ شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر مکمل پابندی سمیت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی، ایس ایس پی ا?پریشن نے سرائے اور ہوٹل میں قیام پذیر افراد پر نظر رکھنے اور نواحی علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک ا?پریشن کرنے کی بھی ہدایات دیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں