صوبے میں حالیہ بارشوں کے پیش نظرمحکمہ سیاحت نے الرٹ جاری کردیا

بدھ 28 جولائی 2021 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) صوبے میں حالیہ بارشوں کے پیش نظرمحکمہ سیاحت نے الرٹ جاری کردیاہے، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن کے سیاحتی مقامات میں بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر سیاح محتاط رہیں، محکمہ سیاحت کے مطابق مون سون بارشیں؛ سیاح خصوصی احتیاطی تدابیراختیارکریں، سیلابی ریلے کی صورت میں سیاح گاڑیاں پانی میں لیجانے کی ہر گزکوشش نہ کریں، محکمہ سیاحت کے مطابق سیاح دریا، برساتی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، سیاح دریا اور برساتی نالوں میں نہانے کی لاپرواہی نہ کریں، ترجمان کے مطابق سیلابی صورت حال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں