خیبرپختونخوااسمبلی،وزیرستان میں امن وامان مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کامطالبہ

جمعہ 30 جولائی 2021 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) آزادرکن صوبائی اسمبلی میرکلام نے نکتہ اعترا ض پر کہاکہ چھ سال ماہ پہلے نارتھ وزیرستان میں لوکل گورنمنٹ کے انجینئرہمایون داوڑ اورایڈووکیٹ عتیق داوڑساتھیوں سمیت اغواہوئے انکاویڈیوپیغام بھی آیاہے اغواکاروں کی تاوان کی ڈیمانڈآچکی ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مغویوں کو بازیاب کرایاجائے وزیرستان میں اغوا،ٹارگٹ کلنگ کے بعد اراضی تنازعات کامسئلہ سنگین ہوچکاہے افغانستان کیساتھ تجارتی راستہ بندہے جس سے لوگوں اورحکومت کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچ رہاہے اسی طرح خیبر میں بلاوارنٹ کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں تمام مسائل کے حل کیلئے اراکین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں