صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے ہیں،،کامران بنگش

لیکچررز کی تربیت معاشرے کی تربیت ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 90 کالجز کے 300 لیکچررز کو تربیت دی گئی ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پیشاور میں تقسیم اعزازات و اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ کالج لیکچررز کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکچررز کی تربیت معاشرے کی تربیت ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 90 کالجز کے 300 لیکچررز کو تربیت دی گئی ہے، پہلی بار صوبے کے کالجز کیلئے رینکنگ کا معیار وضع کررہے ہیں۔کامران بنگش نے کہا کہ اس سال صوبے کے 30 بہترین کالجز کیلئے دو دو کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دیں گے، اوسط کارکردگی کے تمام کالجز کیلئے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں بزنس اینڈ آئی ٹی اسٹڈیز کے کالجز کے قیام کیاحکامات جاری کیے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مستحق طلبا و طالبات کی معاؤنت کے لئے تعلیم کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع کے گرلز کالجز کیلئے 45 بسوں کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں