خیبرپختونخواحکومت کاتاریخی ورثے کاحامل باب خیبرکی جلدتزئین وآرائش کافیصلہ

بدھ 4 اگست 2021 00:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) خیبرپختونخواحکومت نے تاریخی ورثے کاحامل باب خیبرکی جلدتزئین وآرائش کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بصیرت بی بی نے توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ باب خیبرسال1963میں سابق صدرایوب خان نے بنایاہے جسکی وجہ سے قومی ورثہ بھی ہے لیکن1963سے لیکر2021تک اس پرکسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی یعنی تعمیرومرمت پراب تک ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا اندرونی ملک اوربیرونی ملک کے لوگ اس کودیکھنے آتے ہیں لیکن باب خیبرکی حالت دن بدن بگڑتی جاتی ہے اورصرف یہ نہیں بلکہ باب خیبرکی حفاظت پر دس ملازمین بھی تنخواہ وصول کرتاہے دس سالوں سے باب خیبرپرقومی پرچم تک تبدیل نہیں کروایاگیاباب خیبرپرآئے روزاحتجاج ہوتاہے مال بردارگاڑیوں کے ٹکرانے سے بھی باب خیبرکی دیوارخراب ہوئی ہیں معاون خصوصی ریاض خان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ قومی شاہراہ ہے نیشنل ہائی وے کی زیرنگرانی آتاہے سی اینڈڈبلیو،ٹورازم اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس بیٹھ کر باب خیبرکی تزئین وآرائن کوجلدعملی جامہ پہنائیں گے ۔

۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں