خیبرپختونخوااسمبلی نے رجسٹریشن برائے گودام بل مجریہ2021ء کی منظوری دیدی

بدھ 4 اگست 2021 00:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے رجسٹریشن برائے گودام بل مجریہ2021ء کی منظوری دیدی۔ بل میں اپوزیشن رکن نگہت یاسمین اورکزئی کی ترامیم مستردکردی گئیں یہ بل وزیربلدیات اکبرایوب نے پیش کیا قبل ازیں پیپلزپارٹی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے بل کو قائمہ کمیٹی کے سپردکرنے کی تحریک پیش کی اور کہاکہ کوئی بل ایوان میں آنے کے بعد اس میں ترامیم پیش کرنے کیلئے اراکین کو کلیئردودن کا وقت دیاجاتاہے اس حساب سے یہ بل کو منظوری کیلئے بدھ کے روز اسمبلی آناچاہئے تھا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکرمحمودجان نے کہاکہ یہ رولزابھی تک اسمبلی نے پاس نہیں کئے بل کی منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن نے ایک بارپھر کورم کی نشاندہی کی تاہم کورم مکمل ہونے پربل کی کثرت رائے سے منظوری دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں