ڈیجیٹل خیبرپختونخوا خواب کی تعبیر کی طرف ایک اور عملی اقدام

ایبٹ آباد میں ڈیجیٹل جابز کے لیے بزنس پراسس آؤٹ سورسنگ یعنی بی پی اوز کا افتتاح اگلے کچھ دنوں میں ہو جائے گا

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خوراک عاطف خان کی خصوصی ہدایات اور صوبے کو جدید خطوط اور ڈیجیٹالائزیشن کی طرف لے جانے اور مزید نوکریوں کی تخلیق کے لیے ''ڈیجیٹل جابز ان کے پی'' کے تحت ایبٹ آباد میں بزنس پراسس آؤٹ سورسنگ کا آغاز آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ان بی پی اوز میں ابتدائی طور پر 200 نشستیں رکھی گئی ہیں جس کے لیے تمام سہولیات کی فراہمی آخری مراحل میں ہیں۔ ان بی پی اوز کو بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے یا شروع کرنے کے لیے 55 ڈالرز فی نشست کے حساب سے فراہم کیا جائے گا جس سے ماہانہ ریونیو سمیت تقریباً 300 بلواسطہ اور بلا واسطہ نوکریاں تخلیق ہونگی۔ ان بی پی اوز کی وجہ سے مقامی نوجوانوں کو بین الاقوامی کمپنیوں اور ڈیجیٹل جابز میں کام کرنے کے مواقع میسر آ جائیں گیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں