چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا رحیم آباد میں قائم وومن پولیس سٹیشن کا دورہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے رحیم آباد میں قائم وومن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور تھانے میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایس پی شاہ حسن خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے مخصوص پولیس سٹیشن کا قیام ناگزیر تھا، سوات میں پولیس سٹیشن کے قیام سے خواتین کو پولیس خدمات کے حصول میں آسانیاں میسر آئیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کان معاشرے میں پر امن ماحول کے قیام میں کلیدی کردار ہے اور ان کے لئے سہولیات کو بہتر بنا کر کارکردگی میں مذید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کی سطح پر خواتین کے لئے پہلے مخصوص پولیس سٹیشن کے قیام پر اسٹاف کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ پولیس سٹیشن میں موجود عملہ خواتین سائلین کے لئے بہترین ماحول فراہم کرے گا جس سے نہ صرف پولیس اور عوام میں روابط مظبوط ہونگے بلکہ معاشرے میں جرائم پر کنٹرول ممکن ہو پائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک بہترین معاشرے کی تشکیل خواتین کی طرف سے بہترین تربیت کی فراہمی سے ممکن ہو پاتا ہے، خواتین عملہ پر مشتمل یہ پولیس سٹیشن سوات میں جرائم کی روک تھام اور خواتین کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملک دشمن عناصر سوات کی پر امن معاشرے میں جرائم پھیلانے کا سبب بنے مگر پولیس اور انٹیلیجنس حکام نے ان کی یہ کوشش خاک میں ملا دی اور سوات کے عوام اور سیاحوں کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں اور قانون شکن پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں ملاکنڈ ڈویژن میں رونما ہونے والے واقعات کا وزیر اعلی محمود خان نے سختی سے نوٹس لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نے ملک میں امن و امان کی بحالی میں قربانی دی اور آج ہم پر امن فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذاد فضا میں سانس لیتے ہوئے ہمیں پولیس شہداء اور انن کے خاندانوں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں