پاکستان کی قربانیوں کا دنیا مذاق نہ اڑائے، محمد فائق شاہ

نیوزی لینڈ ٹیم کا میچ منسوخی اعلان قابلِ مذمت ہے، یہ غیر ضروری دبا کی کوشش ہے‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کی بجائے، حقائق کو سمجھے نیوزی لینڈ ٹیم کو کسی قسم کا کوئی تھرٹ نہیں تھا، صرف پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے یہ حربہ استعمال کیا گیا جس سے بے یقینی بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم، افواج اور سیکورٹی اداروں نے غیر معمولی جنگ جیت کر امن قائم کیا، اور عالمی امن کیلئے ہر قدم اٹھایا گیا جس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں سپر لیگ سمیت کئی ٹیمیں کھیل چکی ہیں، عالمی ادارے نوٹس لیں کہ اس سازش کے پیچھے کون ہے جو خطے میں خوف اور دہشت کو فروغ دینا چاہتا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ پاکستان کی اہمیت کو سمجھا جائے، بھارت اور اس کے ہمنوا افغانستان میں ناکامی کا بدلہ پاکستان سے لے رہے ہیں جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے، امن ترقی پارٹی وزارت داخلہ اور خارجہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے اور مربوط پالیسی بنائی جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو بھول چکا ہے اور نئے فتنوں کے بیج بو رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہوں گے، امن ترقی پارٹی اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں