موجودہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی منصوبوں کی بدولت مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی : ڈاکٹر امجد علی

حلقہ پی کے 6، سوات میں 8 ارب روپوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تیزی سے جاری ہی:صوبائی وزیر ہائوسنگ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 6، سوات میں 8 ارب روپوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں، موجودہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی منصوبوں کی بدولت مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے تحصیل بریکوٹ سوات میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے علاقہ عمائدین و مشران کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے پارٹی میں شامل نئے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ اداروں میں شفافیت اور عوام دوست پالیسیوں کے بہترین نتائج سے عوام وزیر اعظم عمران خان کے وژن سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمات، قومی ترقی و روشن مستقبل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں