پشاور، قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلاب کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت دیگر جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مردان سے تعلق رکھنے والا مشہور منشیات فروش بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے دوعدد پستول بمعہ کارتوس ایک کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کے آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ انقلاب عرفان اللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ٹارگٹیڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنکرتے ہوئے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم نصیب ولد گل شریف سکنہ سوڑیزئی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمانرفرمان اللہ ولد مثل خان سکنہ موسیٰ زئی، فواد ولد سجاد علی سکنہ مردان اور فواد خان ولد حکمت خان سکنہ موسیٰ زئی کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے دوعدد پستول بمعہ کارتوس ایک کلو گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے مالیت کے آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں