ملک سے پولیو جیسے موذی مرض سے نجات تک کوششیں جاری رکھیں گے،عامرلطیف

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:23

پشاور۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنرٹانک عامرلطیف نے کہا کہ  ملک سے پولیو جیسے موذی مرض سے نجات تک کوششیں جاری رکھیں گے اور عالمی دنیا میں پولیو سے متعلق اپنے ملک کی امیج کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ اپنے بچوں کو دائمی بیماری پولیو سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ اپنے وقار کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹانک میں پانچ روزہ قومی پولیومہم کے افتتاح کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر کیا۔

عامر لطیف نے کہا کہ پولیو ساری دنیا سے ختم ہو چکی ہے صرف دو ملکوں پاکستان اور افغانستان میں اس وائرس کے اثرات ابھی تک موجود ہے جس کو ہر صورت شکست دینی ہے۔ انہوں نے تمام والدین پر زور دیا کہ منفی پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ان کی بہترین صحت کو یقینی  بناکر پانچ سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں