پی ٹی آئی رکن اسمبلی فضل الہی کا واپڈا اور گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان

محکمہ سوئی گیس اور پیسکو افسران پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، گیس پریشر اور بجلی کا مسئلہ بنا کر پی ٹی آئی کو بدنام کیا جارہا ہے، جرگے میں گفتگو

پیر 20 ستمبر 2021 17:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوا حکومت کے پارلیمانی سیکرٹری فضل الٰہی نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور واپڈا ہاؤس و سوئی گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں منعقدہ جرگے میں بات کرتے ہوئے فضل الٰہی نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس اور پیسکو افسران پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، گیس پریشر اور بجلی کا مسئلہ بنا کر پی ٹی آئی کو بدنام کیا جارہا ہے۔

فضل الٰہی نے کہا کہ عوام اب مزید تکلیف برداشت نہیں کرسکتے، اب ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے، گیس پریشر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے، محکمہ سوئی گیس اور واپڈا ہاؤس کو تالے لگائے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں