خیبرپختونخوااسمبلی نے سیکشن افیسرڈویلپمنٹ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تحریک استحقاق کی منظوری دیدی

پیر 20 ستمبر 2021 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے سیکشن افیسرڈویلپمنٹ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تحریک استحقاق کی منظوری دیتے ہوئے اسے استحقاق کمیٹی کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ایوان نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ایک روپیہ کرنے سے متعلقویسٹ پاکستان موٹروئیکلزٹیکسیشن ترمیمی بل 2021ء بھی پاس کرلیا جے یوآئی کے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عوامی نمائندہ ہیں اوراوقاف میں ہونیوالے ڈویلپمنٹ فنڈزکی تفصیل سے آگاہی ہماراحق ہے اس ضمن میں انہوں نے رائٹ ٹوانفارمیشن کے تحت کچھ تفصیلات جاننے کیلئے درخواست دی لیکن بدقسمتی سے سیکرٹری کے بار بار کہنے کے باوجود سیکشن افیسرڈویلپمنٹ اوقاف ڈیپارٹمنٹ ہارون خان تفصیلی فراہم نہیں کررہا جس سے نہ صرف میرابلکہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے اس موقع پرمعاون خصوصی برائے اقلیتی اموروزیرزادہ نے کہاکہ ڈیپارٹمنٹ نے محرک رکن کو معلومات دی ہیں تاہم رازی داری جیسے معلومات فراہم نہیں کئے جاسکتے بہرکیف معززرکن کو جومعلومات چاہئے وہ فراہم کردونگاجس پر رنجیت سنگھ نے کہاکہ آٹھ ماہ تک دفترکاچکرلگارہاہوں ڈیپارٹمنٹ معلومات دیناہی نہیں چاہتا سپیکرنے کہاکہ اگرآپ کو معلومات نہیں دی جارہیں تو آپ آرٹی آئی کمیشن سے بھی رجوع کرسکتے ہیں بعدازاں ایوان نے تحریک استحقاق منظور کرلی خیبرپختونخوااسمبلی نے ویسٹ پاکستان موٹروئیکلزٹیکسیشن ترمیمی بل 2021ء کی منظوری دیدی یہ بل معاون خصوصی خلیق الرحمن نے پیش کیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں