پشاور، پیٹرول کے پیسے نہیں‘، جے یوآئی کے رکن اسمبلی رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے

منگل 21 ستمبر 2021 00:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پیٹرول کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے، میرے پاس پیٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اپنی گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کرکے رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے، ویڈیو وائرل ہوگئی - تفصیلات کے مطابق رنجیت سنگھ رکشے میں اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

صحافی نے رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ سے سوال کیا کہ آپ رکشے میں کیوں آئے ہیں اس پر رنجیت سنگھ نے جواب دیا کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں،گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے رکشے کا کرایہ بھی بڑھ گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت فی لیٹر پٹرول 123 روپے سے زائد کی قیمت میں دستیاب ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت کبھی اتنی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں