پشاور،خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی لاچی بازار میں کاروائی ، جعلی مشروبات برآمد

منگل 21 ستمبر 2021 00:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ نے لاچی بازار میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے 1000لیٹر جعلی مشروبات برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ اتھارٹی کوہاٹ نے علی الصبح کاروائی کرتے ہوئے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں ایک گودام پر چھاپہ ماراجہاں پر گودام سے 1000 لیٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آ فیسرز رضوان وزیر اور عمران تاج نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کے گودام کو موقع پر سیل کر دیا اور ملزمان پر بھاری جرمانہ عائدکیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کروائی کی جائیگی۔ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد آصف چمکنی نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ ضلع کے عوام کو معیاری خوراک کی دستیابی کے لئے دن رات متحرک ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں