شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ای ٹرانسفر اجلاس

سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے محکمہ تعلیم میں رانگ پوسٹنگ کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا

منگل 21 ستمبر 2021 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ جو اساتذہ رانگ پوسٹوں پر تعینات تھے اور جنہوں نے ای ٹرانسفر ایپ پر اپلائی کیا تھا ان کے تبادلے اسی مہینے کے اختتام تک ہو جائیں گے جبکہ۔ جن لوگوں نے اپلائی نہیں کیا اور ٹرانسفر ایپ پر رجسٹرڈ نہیں اور رانگ پوسٹوں پر بیٹھے ہیں ان کو بھی دوسرے فیز میںاپنی صحیح پوسٹوں پر ٹرانسفر کیا جائے گا۔

انہوں نے کا کہاکہ آج کے بعد محکمہ تعلیم میں رانگ پوسٹنگ کا تصور ختم کیا جائے۔ جو ملازم جس کام اور جس مضمون کے لیے بھرتی ہوا وہ صرف وہی ڈیوٹی کرے گا تمام ملازمین کے (HRIS) ڈیٹا پر عمل در آمد کردیاگیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایت کی کہ ملازمین کی پروفائیل ایپ کے ساتھ لنک کردیں جس میں چھٹی، پوسٹنگ، ٹرانسفر، پروموشن اور اس قسم کی تمام معلومات ہمہ وقت دستیاب ہوں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے رانگ پوسٹنگ کے ای ٹرانسفر کے حوالے سے منعقد کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ سپیشل سیکرٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد، ڈائریکٹر آئی ٹی سردار خان اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام اس موقع پر موجودتھے بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ 1143رانگ پوسٹوں کیلیے منظور شدہ 307 ملازمین کے ڈیٹا کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 4960 ملازمین ایپ پر رجسٹر ہیں منظور شدہ درخواستوں پر پوسٹنگ اس مہینے کے اختتام پر ہو جائیگی۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ پورے محکمے میں پروموشن کوٹے کی جو آسامیاں خالی ہیں ان پر فوراً پروموشن کی جائے اور پروموشن کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد بلاکر10دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو آسامیاں بنیادی بھرتی کی ہیں ان کے لیے بھی لائحہ عمل دیا جائے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کی دستیابی کا عمل مکمل کرکے بھرتیاں کی جائیں۔

شہرام خان ترکئی نے مزید ہدایت کی کہ جن ہائیر لیول کے سکولز میں فنڈز موجود ہیں ان میں بھی پیرینٹس ٹیچرز کونسل کے زریعے اساتذہ کی دستیابی کے لئے درخواست گزاروں کی ڈیٹاپورٹل بنائی جائے تاکہ بوقت ضرورت ادھر سے عارضی بنیادوں پر اساتذہ کو روزانہ کی اجرت پر بھرتی کیا جا سکے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم کو ٹھیک کرنے کی غرض سے رانگ پوسٹوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کے طلبائوطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی غرض سے ڈبل شفٹ پروگرام کا عمل شروع کر دیا ہے اورر فیز 2 میں ابھی مزید سکول بھی شامل کر رہے ہیں اور ترجیحات پر دور افتادہ علاقے اور وہ سکول رکھے گئے ہیں جہاں پر طلباء کی تعداد زیادہ ہے ان کو ڈبل شفت میں اپ گریڈڈ سکولوں کے تحت نزدیک علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات دی جارہی ہے۔

جس میں 75 سکول فیز1کے فعال ہوگئے ہیںجبکہ مزیدسکول اب فیز 2 میں شامل کررہے ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن پروگرام کے تحت اساتذہ اور طلباء و طالبات کی تمام تر معلومات، اساتذہ کی تربیت، نتائج، امتحانات اور دیگر تمام تر سہولیات محکمہ تعلیم میں آٹو میٹڈکر دی گئی ہیں۔ جب کہ پائلٹ پروگرام کے تحت سکولوں میں سمارٹ سکول ایجوکیشن پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں