صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہیں،عبدالکریم

منگل 21 ستمبر 2021 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ضم اضلاع مختلف اقسام کی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے جدید اور میکنائر مائننگ کے ذریعے استفادہ کیا جائے اور انھیں علاقائی اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بروئے کار لایا جائیں۔ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن سرمایہ کاری عبدلکریم نے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تاجروں پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

ملاقات میں وفد نے ضلع میں صنعت و تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیل سے بریفننگ دی اور باجوڑ میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق بھی معاون خصوصی کو آگاہ کیاجبکہ انہوں نے باجوڑ میں انڈسٹریل زون کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

آخر میں معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو صنعت و تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے اور اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

معاون خصوصی وفد پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع کے بزنس چیمبر کے ساتھ فوری رجسٹریشن کروائیں تاکہ ضلع میں صنعت و تجارت کو فروغ مل سکے۔اوراس کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروںپر زور دیا کہ مقامی خام مال کو استعمال میں لاکر ضلعی کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر کے معاشی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں،اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے شروع ہونے والی جنگلی زیتون کے منصوبے سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ ضم اضلاع کی معاشی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں بہت جلد انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔اس کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ تعمیر کی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بلا سود قرضہ سکیموںسے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں