نعمان افضل آفریدی اور فرحت اللہ مروت کی صوبے کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

بدھ 22 ستمبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا بیورو کریسی کے دو انتہائی قابل افسران نعمان افضل آفریدی اور فرحت اللہ مروت کی وفات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرصدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی سیکرٹریز سمیت دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے دو بہترین افسران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے خیبر پختونخوا حکومت کیلئے ان افسران کی گراں قدر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعمان افضل آفریدی اور فرحت اللہ مروت کے انتقال سے پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا ایماندار اور فرض شناس افسران سے محروم ہو گیا۔اجلاس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مرحوم افسران صوبائی حکومت کا اثاثہ تھے انکے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکتا۔ ان کی صوبے کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ تعزیتی اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں