پشاورمیں قائم تین پناہ گاہوں کوتالے لگ گئے،فندز کی عدم دستیابی کے باعث ، پناہ گاہیں بند کردی گئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں قائم تین پناہ گاہوں کوتالے لگ گئے،فندز کی عدم دستیابی کے باعث بے آسرالوگوں کے لئے قائم پناہ گاہیں بند کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور میں تین مختلف مقامات میں قائم عارضی پناہ گاہوں کوفنڈز کی کمی کے باعث بند کردیئے ہیں۔محکمہ سوشل ویلفئیر نے سامان اور عملہ واپس بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئریونس آفریدی کے مطابق جگہ نہ ہونے کے باعث اڈوں پرعارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی تھیں۔ دو مختلف مقامات پر اب مستقل پناہ گاہیں قائم کرچکے ہیں،عارضی پناہ گاہیں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی پراپرٹی پر قائم تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں