دیر بازار میں ناجائز تجاوزات ،سائن بورڈزاور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد شعیب خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دیر سکند ر خان نے دیر بازار میں ناجائز تجاوزات ،سائن بورڈزاور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں صدر ٹریڈ یونین اور دیر بازار کے تاجر برادری نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے اور دیگر امور پر تفصیلی غورو حوض ہوا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے صدر ٹریڈ یونین اور دیر بازار کے تاجر برادری کے نمائندوں سے کہا کہ وہ رضا کاررانہ طور پر بازار اور سڑکوں کے کنارے تجاوزات کو ہٹائیں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ تجاوازات کو ہٹانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments