خیبر پختونخوا میں گڈگورننس کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،،ذوالفقارافغانی

حکومت کی ناکام معاشی پولیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گڈگورننس کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،مہنگائی سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔حکومت کی ناکام معاشی پولیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔

نااہل وزیر اعظم مہنگائی ہونے کا اعتراف تو کررہے ہیں مگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی۔ ملک میں اشیاء ضروریہ کی طلب اور رسد کے درمیان کسی قسم کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو سہولیات دینے کی بجائے ان سے کھانے پینے کا حق بھی چھین لیا ہے،حکومت محض اعلانات کی بجائے غر یب آ دمی کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے، محمد ہمایوں خان نے کہا کہ وزیراعظم چور چور کا شور مچا کر اپنے چوروں کو بچا رہے ہیں،پی ٹی آئی نے سیاست سے شائستگی ختم کردی گالی گلوچ اور کردار کشی کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کا راگ الاپنے والا خود گھبراہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی کرپشن، مالم جبہ سکینڈل، چینی چوری، آٹا چوری اور پٹرول چوری جیسے میگا کرپشن کے سکینڈل موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں