حکو مت صو بے کی تما م جیلو ں میں اصلا حا ت لا رہی ہے،نذیر احمدعباسی

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی و چیئر مین خیبر پختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور نذیر احمد عبا سی نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحریک انصا ف کی حکو مت صو بے کی تما م جیلو ں میں اصلا حا ت لا رہی ہے تا کہ قیدی جیل سے فا رغ ہو نے کے بعد معا شرہ میں ایک اچھا انسا ن بن سکے۔

اور اس کے سا تھ سا تھ جیلو ں میں تعلیم اور صحت پر بھی خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے اور خوا تین قیدیو ں کو بھی تعلیم کے سا تھ سا تھ ہنر مند بنا نے کے لئے بھی اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعہ کے روز سنٹرل جیل ہر ی پو ر کے دورہ کے موقع پر جیل عملہ اور قیدیو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقعن پرآئی جی جیل خانہ جا ت خیبر پختو نخوا خا لد عبا س، ممبران صو با ئی اسمبلی ارشد ایو ب خا ن، نصیر اللہ خان، زینت بی بی،میجر ریٹا ئرڈ شاداب خا ن، ایڈیشنل سیکر یٹری داخلہ، ایڈوکیٹ جنرل محکمہ قانون، ڈپٹی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی انعام اللہ خا ن اور دیگر بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

جیل کے دورہ سے قبل جیل سپرنٹنڈنٹ حا مد خا ن نے چیئرمین اور کمیٹی کے ممبرا ن کو جیل کے حوا لے سے بریفنگ دی۔ ان کی مشکلات اور دوسرے مسائل کے بارے تفصیل سے غور و خوض گیا۔ انہو ں نے یقین دلا یا کہ تمام مسا ئل کے حل کے لئے بھر پو ر اقدا ما ت اٹھائے جائیں گے جبکہ اس موقع پر انہو ں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی ای او کو ہدایت کہا کہ جیل کے اندر تعمیر اتی کام کافی عرصہ سے سست روی کا شکا ر ہے اسے 45 دنو ں میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہو ں نے جیل کے دورہ کے موقع پر مختلف بارکو ں میں بجلی کی لٹکی تاروں کو فوری درست کر نے کا بھی حکم دیا۔ دورہ کے دورا ن انہو ں نے جیل میں ہسپتال بلاک،ن قیدیوں کے بارکوں، لنگر خا نہ، سٹور اور خوا تین قیدیو ں کی بارک کا معا ئنہ کیان اور قیدیو ں سے ان کے مسا ئل پو چھے۔ اس موقع پر آئی جی جیل خا نہ جا ت خا لد عبا س نے دو خوا تین قیدیو ں پر جرمانے کے 4 لاکھ 50 ہزار اور 3 لاکھ رو پے مخیر حضرا ت سے دلا نے کا وعدہ کیا۔

آئی جی جیل خا نہ جات نے قیدیو ں کو فرا ہم کردہ کھا نے کے حوا لے سے چیئر مین اور کمیٹی کے ممبرا ن کو بتایان اور سٹور میں مختلف اشیا ئے خورد و نوش کی کوا لٹی اور برانڈ کے حوا لے سے بھی بتایا۔ نذیر احمد عبا سی نے کہا کہن اگرچہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے صوبے کی جیلیں دوسرے صوبو ں کی جیلوں سے کئی حوالوں سے بہتر ہے لیکن اس کے باوجود اس میں مزید بہتر ی لانے کی اب بھی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسین اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ جس سے عملی طور پر بہتری لائی جاسکے۔انہو ں نے آئی جی جیل خا نہ جات کو ہدا یت کی کہ صوبے کی تما م جیلو ں کے حوا لے سے جلد اسمبلی میں ایک اجلاس منعقد کیا جا ئے گا جس میں جیلو ں کے مسا ئل پر با ت کر کے انہیں حل کیا جا ئے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں