محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا مسلسل غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو آزادانہ مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے یکم سے 15ستمبر تک اسٹاف کی حاضری سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرائی گئی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے رواں ماہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو آزادانہ مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے یکم سے 15ستمبر تک اسٹاف کی حاضری سے متعلق ایک رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔ جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں ملازمین کی حاضری رجسٹرڈ کا جائزہ لیا ہے، اس رپورٹ میں 1641 ملازمین کے بارے میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جن میں سے 593 ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ صحت کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپتالوں سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، ایل ایچ ویز ، نرسز اور ماتحت ملازمین کی ڈیوٹی تسلی بخش نہیں تھی، بعض ملازمین ایمرجنسی چھٹی، بعض جنرل ڈیوٹی اور بعض ملازمین کسی اور دفتری کام کی وجہ سے کسی اور ڈیوٹی پر تھے۔رپورٹ کے مطابق بیشتر ملازمین اپنی ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچے تھے ذرائع نے بتایا کہ 593 ملازمین بغیر پیشگی اجازت یا بتائے بغیر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرادی گئی ہے جس میں ان ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں