سابقہ ادوار میں پسماندہ و دور دراز کے پہاڑی دیہاتوں کی ترقی پرکوئی توجہ نہیں دی گئی،امجدعلی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں پسماندہ و دور دراز کے پہاڑی دیہاتوں کی ترقی و عوام کی خوشحالی پر کوئی خاص توجہ نہ دی گئی مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی نمائندہ حکومت ہے اور ماضی کے روایتی محض ٹرخانے والے وعدوں کی بجائے علاقے کے ہر گھر و ہر گائوں تک بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے تمام وعدے عملی طور پر نبھا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے یونین کونسل کوٹہ گائوں چُرخئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع میں علاقہ مشران و عمائدین، پارٹی ورکرز و نوجوان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین و مشران نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کا علاقائی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششوں، ترقیاتی منصوبوں کا میرٹ اور عوامی مشاورت کی روشنی میں مکمل کرانے کے علاوہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی از خود مانیٹرنگ کرنے کی روایات برقرار رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اجتماع سے اپنے خطاب میں وزیر ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ حلقہ پی کے 6 سوات کی ہر تحصیل و یونین کونسل کی سطح پر ذاتی مفادات و سیاست سے بالاتر عوام کے بہتر مفاد میں کئی ایک ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے ٹھوس و عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہاں کے محروم طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی یقینی ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں