رقم کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

پیر 27 ستمبر 2021 20:05

پشاور۔27ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) :سٹی پولیس پشاور نے شہر کے رہائشی علاقہ گلبرگ میں رقم کے تنازعہ پر مورچہ زن افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو رقم تنازعہ پر جھگڑا کرنے کے بعد ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے جس سے قیتمی جانوں کے ضیاع کا خدشہ تھا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ ابراہیم خان کو اطلاع ملی تھی کہ گل آباد میں دو مخالف فریقین ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں جن کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کاخدشہ ہے،جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں فضل ربی ، ریاض پسران فضل رحیم ،اعجاز ولد ریاض اور سیف اللہ ولد عبد المتین شامل ہیں جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments