اقلیتی امیدواروں کی میرٹ کےمطابق بھرتیوں کاخیرمقدم

پیر 27 ستمبر 2021 20:37

پشاور۔27ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) :پاکستان تحریک انساف کے صوبائی اقلیتی رہنما سموئیل رابرٹ اورمردان کے ضلعی صدر طارق کھوکھر نے لوکل گورنمنٹ مردان میں اقلیتی امیدواروں کی میرٹ کے مطابق بھرتیوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اوررکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کاشکریہ اداکیاہے کہ جنہوں نے بروقت اقلیتوں کی بھرتی کویقینی بنایا‘ڈیپارٹمنٹ نے بھی میرٹ کومقدم رکھا اور گورنمنٹ انسٹاکوڈکومدنظررکھتے ہوئے تمام بھرتیوں کومیرٹ کی بنیاد پریقینی بنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امیدظاہر کی کہ باقی ماندہ اقلیتی بھرتیوں کوبھی میرٹ کی بنیاد پر جلدازجلد یقینی بنایاجائے گا۔


پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments