ورکرزویلفیئربورڈایمپلائزکامطالبات کے حق میں مظاہرہ

پیر 27 ستمبر 2021 20:42

پشاور۔27ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) :ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کےلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے جبکہ ملازمین کو درپیش دیگر مسائل حل کئے جائیں ۔مظاہرے کی قیادت  یونس مروت اور دیگر عہدیداران نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاءکا کہنا تھا کہ کرپٹ اور نیب زدہ  آفیسرز کو بچانے اور ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے ‘ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کئی سالوں سے مسائل کا شکار ہے اور ٓائے روز مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ مسائل ورکرز ویلفیئر بورڈ میں موجود نا اہل اور کرپٹ آفیسرز کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں ۔ملازمین کے مسائل ہنگامی بنیادوںپر حل کئے جائیں تاکہ عدالتوں پر کیسز کا بوجھ کم ہو سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں