سی ٹی ڈی ملاکنڈکی کارروائی،کالعدم ٹی ٹی پی کے مطلوب دہشتگردگرفتار

پیر 27 ستمبر 2021 20:47

پشاور۔27ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) :کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈریجن نے کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہٰ کوگرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے گرفتاری پر بیس لاکھ روپے روپے انعام مقرر کی تھی تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے بدوران انٹلی جنس بیس اپریشن ک دوران اشتہاری احسان اللہ عرف طلحہٰ ولد خشاکے ساکن چینہ ڈگر ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ایمونیشن , ہینڈ گرینڈ، پستول 30 بور برآمد ہوا۔

گرفتار دہشتگرد مختلف قسم کے دہشت گردی مقدمات میں مطلوب تھا جس کے سر پر انعامی رقم بیس لاکھ روپے مقررہے۔ ملزم نے سال 2009 میں بغرض تخریب کاری چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل ضلع بونیر میں بم نصب کرکے بلاسٹ کئے تھے گرفتار شدہ دہشت گرد کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں