ملک بھر کی طرح گورنر ہائوس پشاور میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺجوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:51

پشاور۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :عشرہِ رحمتہ للعالمین ۖ ﷺکے سلسلے میں ملک بھر کی طرح گورنر ہائوس پشاور میں بھی  جشن عید میلادالن ﷺجوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں گورنر ہائوس خیبر پختونخوا کو  17 اکتوبر سے 19 اکتوبرتک فیمیلیز کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اور کالجز کی فیمیل طلبہ کیلئے بھی گورنر ہائوس پشاور اوپن رہے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق گورنر ہائوس پشاور اتوار سے منگل تک صبح 10 بجے سے شام  4 بجے تک فیمیلیز اور طلبہ کیلئے اوپن رہے گا۔مذکورہ 3 روز میں مقررہ اوقات کے دوران وزیٹرز فیمیلیز اور فیمیل طلبہ کو کھانے، پینے (لنگر)کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔اس دوران 3 روز تک وزیٹرز فیمیلیز کیلئے تلاوت، حمد و نعتیہ کلام بھی پیش کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں عشرہِ رحمتہ للعالمین ۖ ﷺاور جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں گورنر ہائوس پشاور کی عمارت و احاطہ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں