پی ایم یو ٹیم کا صوابی میں کھیلوںکے مختلف منصوبوں کا معائنہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ ٹیم پرکام تیزی سے جاری ہے ، گزشتہ روز پی ایم یو ٹیم نے صوابی میں جاری مختلف منصوبوں کا دورہ کیا پی ایم یو ٹیم کی سربراہ سینئر انجینئر تنویر کررہے تھے ان کے ہمراہ انجینئر پارس احمد اور عمر شامل تھے ، اس موقع پر مقامی لوگوں نے کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ اکیڈمی کے پچز اورنیٹ پر اعتراض کیا کہ اسے بہتر بنایا جائے جس پر کنٹریکٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اسے مکمل کرے اور عوامی اعتراضات کے خاتمے کیلئے کرکٹ پچز اور نیٹ کا مسئلہ حل کرے جس پر کنٹریکٹر نے یقین دہانی کرائی پی ایم یو کی ٹیم نے کرکٹ اکیڈمی کی سکیم میں بننے والے کرکٹ اکیڈمی کی بلڈنگ کے معیار کو سراہا کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کے مطابق صوابی میں اس وقت چار کرکٹ اکیڈمیوں کی سکیمیں چل رہی ہیں جس کا افتتاح جلد ہی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور علاقہ سے منتخب ہونیوالے ممبران اسمبلی کرینگی.ان کے مطابق کرکٹ اکیڈمی کے صوابی میں تعمیر سے صوابی کے کرکٹر کو سیکھنے کے مواقع کیساتھ ساتھ انہیں قومی سطح کے مقابلوں کیلئے آگے لانے کے مواقع بھی ملیں گی..

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں