نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا وحدت کیلئے تنظیمی ڈھانچہ کا عمل مکمل، ڈاکٹر سرفراز صوبائی صدر منتخب

نیشنل پارٹی پاکستان کو رضاکارانہ وفاقی ریاست بنانے کیلئے کام کررہی ہے ،سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ

اتوار 17 اکتوبر 2021 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت پشاور میں قومی کنونشن منعقد کیا۔ جس میں این پی کے صوبائی و مرکزی قائدین شرکت نے شرکت کی،نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان خصوصی نے خصوصی شرکت کی کنونشن میں پارٹی انتخابات کے علاوہ پختونخوا وحدت نے پارٹی کا صوبائی سیاسی پروگرام پیش کیانیشنل پارٹی پختونخوا وحدت کے انتخابات کے نتیجے میں متفقہ طور پر ڈاکٹر سرفراز کو صوبائی صدر جبکہ انجینئر حمید گل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

دیگر عہدیداروں میں تیمورکمال انفارمیشن سیکرٹری، اعجازافریدی،بخت زمان،سحر بونیری، سلیم ناشاد،فضل غنی نائب صدر اور شیرامان باچا سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تمام عہدیداروں سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مالک بلوچ نے اپنے خطاب میں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیااور کہا کہ نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا وحدت کیلئے تنظیمی ڈھانچہ کا عمل مکمل ہوگیا جو ڈاکٹر پروفیسر سرفراز اور انکے دوستوں کے سرپرستی میں پارٹی کو اور بھی صوبے میں مضبوط بنائے گی انہوںنے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ریاست کی بجائے سوشل سکیورٹی ریاست کیلئے جدوجہد کررہی ہے نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جو موروثیت ، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی بجائے سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے نیشنل پارٹی پاکستان کو رضاکارانہ وفاقی ریاست بنانے کیلئے کام کررہی ہے جس میں تمام قومی وحدتیں (صوبی) مکمل آزاد ، خودمختار ، ساحل اور وسائل پر اپنا اختیار ہونیشنل پارٹی نیو سوشل کنٹریکٹ کیلئے جدوجہد کررہی ہے جس میں زرعی اصلاحات ، تعلیمی اصلاحات ، جوڈیشل اصلاحات،توانائی اصلاحات ، اقلیتوں ،عورتوں ،اورٹرانسجنڈر کیلئے مساوی اوربرابرشہری کے حقوق ہوںفرقہ واریت ، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کو ایک سیکولر ریاست بناناچاہیے نیشنل پارٹی پختونخوا وحدت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر،اعتمادسازی جیو ،جینے دو اورباہمی مفاد پر مبنی پرامن تعلقات چاہتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں