خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں جونیئر / سینئر سکیل سٹینوگرافرز کی پوسٹوںکیلئے ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پیر 18 اکتوبر 2021 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں جونیئر / سینئر سکیل سٹینوگرافرز کی پوسٹوںکیلئے پریکٹیکل ٹیسٹ ا ور محکمہ اعلی تعلیم میں مختلف مضامین کے لیکچرارز (مرد ، خواتین ،بی پی ایس ۔

(جاری ہے)

17 ) کے لئے ایبیلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق جونئیر سکیل سٹینو گرافرز کی پوسٹوں کے لئے پریکیٹکل ٹیسٹ 25 اکتوبر تا 29 اکتوبر جبکہ پاک سٹڈیز، اردو، اسلامیات، اکنامکس، کمپیوٹر سائنس اور پولیٹیکل سائنس مضامین کے لیکچررز کے لئے ایبلیٹی ٹیسٹ 16 ۔

نومبرتا 19 نومبر2021 تک منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں امیدواروں کو مزید تفصیلات کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان کنٹرول امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں