پشاور ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر خیبرپختونخوا بھر کے وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ ،احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرائے

پیر 18 اکتوبر 2021 20:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر خیبرپختونخوا بھر کے وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور احتجاجی مظاہرے ریکارڈ کرائے۔پشاور ہائیکورٹ کے وکلاء نے بھی ہائیکورٹ سے اسمبلی گیٹ تک ریلی نکالی مظاہرین نے بینرز اٹھائے تھے جس پر حکومت کے خلاف سخت نعرے درج تھی, وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اس کو واپس لیا جائے اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائے،وکلاء نے دھمکی دی کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو پھر تحریک شروع کریگی۔

احتجاجی ریلی سے پہلے ہائیکورٹ بار روم میں وکلاء کا اجلاس ہوا جس سے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایسوسی ایشن کے صدر بہلول خٹک اور دیگر سینئر وکلاء نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

۔مہنگائی کے خلاف وکلاء تحریک کو لیڈ کرنے لئے سپریم کورٹ بار کے ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکرٹری قیصر زمان نے بتایا کہ حکومت نے منی بجٹ کے زریعے عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کیاہے مہنگائی سے ہر شہری پریشان ہے ،مہنگائی کی اس طوفان پر خاموش نہیں رہ سکتے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پہلا بار ہے جس نے مہنگائی کے خلاف آواز بلند کیا ہے،اس سوال پر کہ کیا وکلاء مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کررہے اور احتجاج ہر ہفتہ ریکارڈ کیا جائے گا۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments