صوبائی حکومت شہریوں کو معیاری اور سرکاری رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،عاطف خان

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہریوں کو معیاری اور سرکاری رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور مارکیٹس میں آٹے کے درکار کوٹے کی بروقت سپلائی کے لئے اقدامات بھی کر رہی ہے تاکہ ناجائز منافع خوری اورذخیرہ اندوزوں کا تدارک ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا فلورملز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ان سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے صوبائی وزیر کو فلور ملز کو درپیش مسائل سے تفصیل میں آگاہ کیا جس پر وزیر خوراک نے جائز مسائل کی جلد حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔ وفد نے صوبائی وزیر کی پنجاب سے خیبرپختونخوا گندم سپلائی کے لئے کاوشوں کو سراہا اور صوبائی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ بھی کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں