کیپرا رواں سال 25 ارب سے زائد کے محصولات اکٹھے کرے گا، تیمور جھگڑا
شہریوں کا اعتماد بڑھا، ٹیکس ادائیگی کلچر آنے میں وقت لگے گا، گزشتہ 2 سال میں ریونیو کولیکشن 60 فیصد اضافہ ہوا، وزیر صحت و خزانہ
بدھ 20 اکتوبر 2021 23:08
(جاری ہے)
آج یہ شرح بڑھ کر 89 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے 59 فیصد شہریوں کا خیال تھا کہ سروسز پر سیلز ٹیکس ایک مناسب ٹیکس ہے اور آج یہ تعداد 76 فیصد ہے۔
اسی طرح دو سال قبل 64 فیصد جواب دہندگان نے کیپرا کے ٹیکس وصولی کے نظام کی شفافیت کی تعریف کی تھی۔ آج یہ تعداد بڑھ کر 74 فیصد ہو چکی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فروری 2020 میں 47 فیصد شہریوں کو اعتماد تھا کہ ٹیکس کی رقم عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔ اور اب اعتماد کی یہ شرح بڑھ کر 60 فیصد ہو گئی ہے۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ملک میں صحیح ٹیکس وصولی کا کلچر آنے میں وقت لگے گا اور ابھی اس سلسلے میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انہوں نے کیپرا ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صوبے میں ٹیکس وصولی کے کلچر کو دو سال میں بہت فروغ دیا اور بڑے پیمانے پر کولیکشن کو بہتر بنایا ہے۔ کیپرا کی اس کامیابی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے چند اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قیادت میں تسلسل ایک اہم وجہ ہے کیونکہ پچھلے تین سالوں میں کے پی آر اے کے صرف دو ڈی جی آئے ہیں۔ اسی طرح بلند نظر اہداف کا مقرر کرنا بھی ایک اہم وجہ تھی۔ صرف تین سال پہلے کے پی آر اے کا کولیکشن 10 ارب سالانہ تھا۔ رواں سال یہ 25 ارب سے تجاوز کر جائے گا۔ یہ بلند نظر اہداف مقرر کرنے کی بدولت ممکن ہوا۔ مراعات پر مبنی تنخواہ کا کردار بھی اہم رہا کیونکہ الاؤنسز کے روایتی نظام کے بجائے کیپرا کی ٹیم پالیسی بورڈ کے ساتھ باہمی اتفاق شدہ اہداف کے مجموعے پر مبنی پرفارمنس بونس لیتی ہے جو کہ ٹیکس دہندگان کے اطمینان کی درجہ بندی پر مشتمل ہے۔ ڈیٹا کی بنیاد پر فالو اپ بھی کیپرا کی کامیابی میں اہم رہا۔ اعداد و شمار پر کم انحصار رکھنے والے زیادہ تر سرکاری اداروں کے برعکس، KPRA ٹیم کارکردگی کا جائزہ لینے اور مسائل کو حل کرنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اور میرے ساتھ ڈیٹا پر مبنی ماہوار اجلاس منعقد کرتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اچھی ٹیم بھی کسی ادارے کو کامیاب بنانے میں اہم ہوتی ہے۔ کیپرا ٹیم کے ساتھ ایک حالیہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سے لے کر دوسری اور تیسری سطح تک کے عملے کے حوصلے اور عزم کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ کیپرا افسران و ملازث اپنے کام پر فخر کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری