پشاور،یجوکیشنل،ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی سنٹرالائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ 2021 برائے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) یجوکیشنل،ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی (ایٹا) نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)سنٹرالائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ 2021 برائے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کا یہ اعلان ایٹا کے دفتر واقع فیز 7 حیات آباد پشاور میں کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ایٹا کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیدہ تنذیلہ صباحت نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ اس موقع پر کے ایم یو کے سنٹرالائزڈ ایڈمشن کمیٹی کے کنونیر پروفیسر ڈاکٹر جواد احمداور ڈائریکٹر ایڈمشن ارشد خان بھی موجود تھے۔

نتائج کے مطابق اشتیاق احمد ولد احمد اور محمد فیاض ولد گل زادہ نے 100 میں سے 87 نمبر لیکر پہلی، محمد ذیشان ولد تاج ولی خان اور سیدشریف الدین ہاشمی نے 86 اور محمد منصف ولد قطب خان نے 84 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 38 امید وارون نی80 تا 89 فیصد نمبر، 276امیدواران نے 70 تا 79فیصد،660امید واران نے 60 تا 69 فیصد، 1169 نی50 تا 59 فیصد، 2303 امیدواران نی40 تا 49 فیصد، 1169 نے 50 تا59 فیصد، 2303 نی40 تا49فیصد نمبر حاصل کئے ہیں جبکہ17440 امید واران نے 40 فیصدسے کم نمبر حاصل کئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ کے لئے مجموعی طور پر 23855امید واروں نے رجسٹریشن کی تھی جن میں 21899 امید وار ان ٹیسٹ میں شریک ہوئے تھے جبکہ1956 غیر حاضر تھے۔ دریں اثناء کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کے ایم یو کیٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس ٹیسٹ کے نتیجے میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں ہونہار اور قابل طلباء و طالبات کو آگے آنے کا موقع ملے گا جس سے نہ صرف صحت کے یہ اہم شعبے ترقی کریں گے بلکہ اس سے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین اور معیاری خدمات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments