ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے منی خیل ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے منی خیل ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نعیم اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی کے علاوہ ضلعی محکموں کے افسران جبکہ کثیر تعداد میں علاقے کی عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراورکزئی کو درپیش مسائل اور شکایات پیش کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیں اور بعض مسائل کے فوری حل جبکہ وقت طلب مسائل کے جلد ازالے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد علاقے کے لوگوں کے مسائل کو براہ راست سننا اور جائز شکایات اور مسائل کا جلد اور بہتر ازالہ کرنا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں