انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنرآفس کے کانفرنس ہال میں جائزہ اجلاس

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی زیر صدارت رواں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنرآفس کے کانفرنس ہال میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال وزیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این سٹاپ آفیسر، ای پی ائی کوارڈینیٹر، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمونیکیشن سپورٹ آفیسر، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، تھرڈ پارٹی مانیٹرز، محکمہ صحت،تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ، ایمرجنسی اپریشن سنٹرو دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران این سٹاپ افیسر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی لہذا غفلت، تساہل یا کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کی سرزنش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ریفیوزل کوریج کیلئے لائحہ عمل پر عملدرامد کرتے ہوئے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں اور کوریج سے متعلق تفصیلات فوری شیئرکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ کوئی بھی بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ کر عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں