اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ وہر علی کا تحصیل کاٹلنگ میں کارروائی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ وہر علی کا تحصیل کاٹلنگ میں کاروائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این سی او سی و صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں (لازمی ویکسنیشن نظام) کے تحت جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے تحصیل کاٹلنگ میں شاپنگ/ میگا مارٹس، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کا دورہ کرتے ہوئے عملہ و گاہک سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکینگ کی۔

اسسٹنٹ کمشنرگوہر علی کی جانب سے،کاروبائی مراکز ہوٹل و ریسٹورنٹس مالکان کو ہدایات جاری کہ گئیںکہ بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دکھائے سروسز کی فراہمی نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں