گورنمنٹ نصیر اللہ خان بابر ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور میں نئے ڈینٹل بلاک کا باقاعدہ آغاز

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ نصیر اللہ خان بابر ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور میں نئے ڈینٹل بلاک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا نئے دینٹل بلاک کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ نے کیا اس موقع پر ہسپتال ایم ایس فخرا لدین سمیت دیر حکام بھی موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک واجد اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کو زیادہ سے سے مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے اور صوبائی حکومت نے قلیل عرصے میں صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور اسی اصلاحات و سہولیات کے تحت آج گورنمنٹ نصیر اللہ خان بر ہسپتال میں نئے ڈینٹل بلاک کا قیام ہے عوام کو مزید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں