امن ترقی پارٹی کی ترجیح ملک اور عوام ہیں‘ محمد فائق شاہ

جامع اور وسیع البنیاد بورڈ برائے حکمت و ایمانداری کا قیام عمل میں لایا جائے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے موجودہ ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جامع اور وسیع البنیاد بورڈ برائے حکمت و ایمانداری (بی ڈبلیو ایچ )کے قیام کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتشار کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں، صرف اقتدار اور اختیار کیلئے سب جنگ ہے عوام کی مشکل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے، تین سال اپوزیشن خاموش تماشائی بنی رہی، حکومت مست ہو کر دھوکہ دیتی رہی، اور عوام بھوک، افلاس اور پسماندگی کا شکار ہو چکے، انہوں نے کہا کہ یہ کھیل ذاتی مفادات کیلئے کھیلا جا رہا ہے، ہم عوام اور ان کی مشکل میں ساتھ کھڑے رہے، حکومت اور اپوزیشن کو جگانے کی کوشش کی، قانون سازی، انصاف اور حقیقی جمہوریت کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی، ایک مرتبہ پھر تمام سیاسی جماعتوں، اداروں اور طبقات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ایک مشترکہ بورڈ بنا کر حکمت عملی بنائیں، جہاں سیاسی جماعتیں، تمام ادارے اور طبقات شامل ہوں، احتساب اور انصاف ہو سکے، کرپشن اور اقرباء پروری ختم ہو، اور معاشی اور دفاعی منزل حاصل ہو سکے، انہوں نے کہا سب سے بڑا مسئلہ اقتدار کی رسہ کشی ہے، اس کو ایک مشترکہ بورڈ ہی ختم کر سکتا ہے، جب عوام کے تمام طبقات شامل ہوں گے تو رسہ کشی کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

محمد فائق شاہ نے کہا کہ مہنگائی، سیاسی عدم استحکام، اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ہی کامیاب ہو گی، باقی ساری جنگ ذات، سیاست اور مفادات کے لیے ہے جسے اب مزید موقع نہیں دیا جا سکتا۔امن ترقی پارٹی کی ترجیح ملک اور عوام ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں