پشاور،اسٹریٹ کرائمزاوردیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی خاطر مختلف 10 علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، آپریشنز کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سنگین مقدمات میں مطلوب7خطرناک اشتہاری مجرمان جبکہ 193 مشکوک افراد شامل ہیں، اسی طرح نامکمل کوائف پر 64 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ جبکہ12غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، گزشتہ روز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر16عدد پستول،ایک کلاشنکوف،2 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوسمیت 6 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ہزارو ں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہی.تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا ہے جس کے تحت اسنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیوں سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں مختلف10 مقامات پرانفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر7 اشتہاری مجرمان،193 مشکوک افرادکو حراست میں لیا گیا ہے اسی طرح نامکمل کوائف پر64 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ جبکہ12 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دیگر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر16عدد پستول،ایک کلاشنکوف،2 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوسمیت 6 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس،ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ہزارو ں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں