پشاور، دبئی ایکسپو میں پاکستان پولین توجہ کا مرکز ہے،ثمینہ فاضل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:58

پشاور(آن لائن) اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پولین توجہ کا مرکز ہے۔پولین کی انتظامیہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں جس سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے۔ ایکسپو کے افتتاح کے بعد سے اوسطاً ساڑھے پانچ ہزار افراد روزانہ پاکستان پولین دیکھنے آ رہے ہیں اور اب تک تقریباً سوا لاکھ افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

ثمینہ فاضل نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے دورے کے اختتام کے بعد دبئی ایکسپو میں شرکت کے بعد کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پولین میں پاکستان کے کلچر کی بھرپور نمانؤئندگی کی گئی ہے جو ساری دنیا سے آنے والے سیاحوں اور سرمایہ کاروںکے لئے بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اسلام آباد ویمن چیمبر کے وفد نے دیگر ممالک کے پولینز کا دورہ بھی کیا، مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور درامدات و برامدات پر تفصیلی گفتگو کی اور پاکستانی مصنوعات متعارف کروائیں۔

(جاری ہے)

ایکسپو میں 192 ممالک کے پولین، 200 دیگر پولین، 200 ریستوران اور روزانہ ساٹھ شو منعقد کئے جا رہے ہیںاور دنیا بھر کے سرمایہ کار مواقع کی تلاش میں وہاں پہنچے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت انٹرنیٹ پر پاکستان پولین کی موجودگی کو یقینی بنائے تاکہ جو لوگ دبئی نہیں جا سکتے وہ اپنی سکرین پر اسے دیکھ کر فائدہ اٹھائیں ۔ وفد میں نائمہ انصاری، روزینہ لاہوتی، شمیم آفتاب، تنزیلہ ریاض، صائقہ بتول، ارم عباس، عافیہ نورین، رفعت شاہین، سعدیہ اختر اور عدیہ انصاری شامل ہیں۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments