کسی بھی ملک میں معیشت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،مشتاق احمد غنی
ملک سو ارب ڈالر کا مقروض ہے،انڈسٹری،ہماری معیشت اور کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ملک کو چلانے کیلئے 8 ہزار ارب کی ضرورت ہے ماضی کے حکمرانوں کی طرح عمران خان اپنے بچوں کیلئے نہیں قوم کیلئے کام کر رہے ہیں،ملکی حالات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے، اگلے کچھ عرصے میں مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے،سپیکر خیبرپختونخو اسمبلی
ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:00
(جاری ہے)
وہ ملک کو بچانے کے لئے ڈرائیور بھی بنے تاکہ ملک کی معیشت بہتر ہو سکے۔حکومت کو کورونا میں بھی مسائل کا سامنا رہا ہے جس سے معاشی حالات متاثر ہوئے اور جو مہنگائی کا سبب ہے۔
حکومت اس مشکل سے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائے گی۔ایبٹ آباد میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لئی تین ارب کا فنڈ درکار ہے جس پر کام جاری ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزیہاں سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن آفس بلاک فاؤنڈیشن سٹون کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صدر انڈسٹریل ایسوسی ایشن حاجی افتخار احمد،شیخ آصف حسین صدر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس،خطیب جامع مسجد سمال انڈسٹری عنایت الرحمن،عبدالرشید،سابق ممبر تحصیل کونسل سردار شیر دل،تہمینہ فہیم،ضلعی صدر خواتین ونگ یاسمین بی بی کے علاوہ چیمبر آف کامرس اور انڈسڑی سے وابستہ افراد شریک تھے۔ تقریب میں سید شفقت حسین شاہ جنرل سیکرٹری انڈسٹریل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد،لیاقت سلطان،خواجہ انیس الرحمن،حافظ ساجد حسین،عبدالمالک صدر مانسہرہ ودیگر نے بھی اپنے خطاب میں مسائل پر روشنی ڈالی،اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا پٹرول کی مصنوعات بڑھنے کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ان حالات میں پسے ہوئے طبقہ کی احساس پروگرام کے زریعے مدد کی جا رہی ہے،صحت کی سہولیات بھی بہتر ہیں شناختی کارڈ پر 10لاکھ تک علاج کرواسکتے ہیں،لنگر خانے کھولے گئے جہاں تک حکومت کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بیوقوف نہیں ہے۔ اورہرگز نہیں چاہتی کہ عام آدمی کو مشکلا ت کا سامنا ہو،ماضی کے حکمرانوں کی طرح عمران خان اپنے بچوں کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے کام کر رہے ہیں۔مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے اگلے کچھ عرصے میں نکل جائیں گے۔انہوں نے چیمبر آف کامرس کو یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،کیونکہ انڈسڑی کے فروغ سے ملک ترقی کرے گا یہ ہی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سمال انڈسٹری میں نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری کے علاوہ ملحقہ آبادیوں کی پریشانی ختم ہو سکے،اس کے لئے تین ارب کا فنڈ درکار ہے،انہوں نے سمال انڈسٹری روڈ کی تعمیرنو اور سمال انڈسڑی مسجد کے لئے سولر سسٹم دینے کا کا بھی اعلان کیا ہے قبل ازیں صدر انڈسٹری ایسوسی ایشن ایبٹ آباد حاجی افتخار احمد نے اسپیکر مشتاق احمد غنی کو انڈسٹری کے فروغ اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لئے جلد پشاور میں متعلقہ افسران کے اجلاس میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،تقریب کے اختتام پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپیکر مشتاق احمد غنی،اور مختلف شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب
وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی
پشاور،حکمر انوں کی نا اہلی ‘ باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی
بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی
پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بروز بدھ پشاورمیں ہاؤسنگ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی ..
ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عدنان قادری
لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی
ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم