پبلک ٹرانسپورٹ میںسفر کرنے والے مسافروں کو موقعہ پر کورو نا سے بچاو کی ویکسین لگانے کا عمل دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈاکٹر قاسم علی خان ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایت پر حسرت خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو مانسہرہ نے آج سٹاف محکمہ ایکسائز اور ٹریفک پولیس بمقام ٹال پلازہ، جی ٹی روڈ مانسہرہ بذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ میںسفر کرنے والے مسافروں کو موقعہ پر کورو نا سے بچاو کی ویکسین لگانے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رکھا اورسینکڑوں مسافروں کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ عوام کی ویکسینیشن کروائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں