پشاور، ٹریفک کے بڑھتے مسائل اور اژدھام پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پلان کمیٹی کا شہر کا دورہ

معروف شاہراہوں اور چوراہوں سے گذر کر ٹریفک صورتحال کا بغور جائزہ لیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل اور اژدھام پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر قائم کردہ ٹریفک پلان کمیٹی نے پشاور کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر کی معروف شاہراہوں اور چوراہوں سے گذر کر ٹریفک صورتحال کا بغور جائزہ لیا کمیٹی ممبران نے چمکنی سے حیات آباد تک بس میں سفر کیا اور اس دوران جی روڈ، خیبر روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر تمام تر چوکنگ پوائنٹس اور یو ٹرنز کا قریبی جائزہ لیا کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کر رہے تھے جبکہ انکے ہمراہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش اور دیگر ممبران بھی تھے شہر کے تفصیلی دورے کے دوران کمیٹی کے دیگر ممبران سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر پشاور، سی سی پی او پشاور، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر پشاور، سینئر صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے شہر کے دورے کے بعد تیمور جھگڑا نے متعلقہ حکام کو چوکنگ پوائنٹس، یوٹرنز، کار پارکنگس، ٹریفک خلاف ورزیوں، ٹریفک وارڈنز کی تعداد بڑھانے، آگاہی مہم اور دیگر مسائل کے حل کے متعلق پلان آئندہ ہفتے تک تشکیل دینے کی ہدایت کی یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ٹریفک ورزیوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کیلئے جرمانوں میں اضافے کا اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس پر جلد مکمل عمل درآمد جلد شروع کر دیا جائے گا ادھر کامران بنگش نے حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ شہر کا بیشتر حصہ انکے حلقہ نیابت میں پڑتا ہے جہاں انہیں گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنے اور اسکی وجہ سے شہریوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے متعلق مسلسل شکایات ملتی رہتی ہیں کیونکہ یہاں سے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات، خواتین، بچے بوڑھوں اور مریضوں کا گذر بھی ہوتا ہے اسلئے ہمیں ٹریفک مسائل کا جامع حل نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں